لاہور کتاب میلے پر صحابہؓ کے کوائف والا پاسپورٹ بکنے لگا

11:07 AM, 7 Feb, 2020

نیا دور
لاہور میں منعقدہ کتاب میلے میں صحابہؓ  کرام کا کتابی صورت میں پاسپورٹ موجود ہیں جس میں نادرا سے ملنے والے پاسپورٹ کی طرح معروف صحابہ کرام کے کوائف اور معلومات درج ہیں۔

https://twitter.com/TheLIBF/status/1225719430820323329?s=20

اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ محب اللہ نامی صارف نے لکھا کہ صحابہ کرام کے ناموں سے پاسورٹ نما کتاب کا بنایا جانا ایک اچھا آئیڈیا نہیں ہے۔

https://twitter.com/Mu7ibullah/status/1225729570139230208?s=20

ایک اور صارف نے اس کام کو تخلیقی قرار دیا۔

https://twitter.com/ja_sa_rab/status/1225731384511209474?s=20

لاہور کتاب میلہ جاری

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں عالمی کتاب میلہ جاری ہے اور لوگ بڑی تعداد میں یہاں آ رہے ہیں۔ اس میلے میں لگائے گئے دو سو پچھتر سٹالوں پر دو لاکھ سے زائد کتب موجود ہیں۔ توقع کی جاری ہے کہ پانچ روز تک جاری رہنے والے اس کتاب میلے میں شرکت کرنے والے پانچ لاکھ سے زائد افراد تقریباً پانچ کروڑ روپے کی کتب خریدیں گے۔



اس میلے میں زبان و ادب، سیاست، مذہب، طب، انجینیرئنگ، اور دیگر موضوعات پر ملکی اور غیر ملکی کتابیں موجود ہیں۔ اگرچہ پچھلے اگست سے بھارت سے پاکستان کی تجارت بند ہو چکی ہے لیکن یہاں بھارتی کتب بھی موجود ہیں۔ نادر اور نایاب کتابوں کا بھی ایک سٹال یہاں لگایا گیا ہے۔

کتاب زندگی ہے اس سے خود کو محروم نہ کریں، چیئرمین پیمرا

چئیرمین پیمرا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ ۔کتاب زندگی ہے اس سے خود کو محروم نہ کریں ایکسپو سنٹر میں لاہور انٹرنیشنل بک فیئر کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا ریگولیشن ہر معاشرہ کی ضرورت ہوتی ہے۔کتب میلہ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارا معاشرہ زندہ ہے، اگرچہ کتاب پڑھنے کے رحجان میں کمی ہوئی ۔میں آجکل سٹڈی آف ہسٹری پڑھ رہا ہوں۔ کتاب کے ذریعے دنیا کو بہتر طریقے سے جانا جاسکتا ہے۔کتاب زندگی ہے اس سے خود کو محروم نہ کریں۔کسی بھی انفرادی یو ٹیوب چینل پر پابندی عائد نہیں کررہے ۔ پیمرا آزادی صحافت پر کوئی پابندی نہیں لگا رہا ۔ تین سے چار ماہ میں نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس دئیے جائیں گے۔
مزیدخبریں