کیا مشہور اداکارہ اور ماڈل 'آمنہ الیاس' اپنی جنس تبدیل کرانا چاہتی ہیں؟

11:12 AM, 7 Feb, 2022

نیا دور
کیا مشہور اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس اپنی جنس تبدیل کرانا چاہتی ہیں؟ آمنہ الیاس کس ملک کی فلم میں کسنگ یا بوسہ کی شُوٹ کرانا چاہیں گی؟ کس مرد ایکٹر کو دیکھ کر آمنہ الیاس کا دل زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے ؟ انہیں کس قسم کے لڑکے پسند ہیں؟ کیا آمنہ الیاس نے اپنے حسِین گالوں کی سرجری کرا رکھی ہے؟ آمنہ الیاس اگر اداکارہ نہ ہوتیں تو کیا ہوتیں؟ اور ان کا آج کل کے لڑکوں کے متعلق کیا کہنا ہے؟ ان سب سوالوں کا جواب اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دیا۔

آمنہ الیاس نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر انہیں موقع مل گیا تو وہ اپنی جنس تبدیل کرا دیں گی اور لڑکا بن جائیں گی۔ دراصل آمنہ الیاس کے خیال میں آج کل کے لڑکوں میں مردانگی کی صرف کمی ہی نہیں بلکہ بہت کمی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے مرد پیارے لگتے ہیں جو پُر کشش ہوں مگر کیا کریں کہ آج کل کے لڑکے بالکل ایسے ہوگئے ہیں جیسے لڑکیاں۔

کسنگ شُوٹ کرانے کے سوال پر آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ اگر انہیں کسی پاکستانی فلم میں بوس و کنار کے سین کرنے پڑگئے تو وہ راضی ہوجائیں گی۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ وہ ایسے سین شُوٹ ہی نہیں کرائیں گی۔ ٹاپ ماڈل کا کہنا تھا کہ اگر کسی ہالی وڈ فلم میں ان کا ہیرو ان کی پسند کا ہوا تو وہ اس کے ساتھ خوشی خوشی کسنگ سین شُوٹ کرا لیں گی۔ پسندیدہ اداکار کی بات ہوئی تو کیوں نہ آپ کو یہ بھی بتا دیں گے کہ ایک ایکٹر ایسے بھی ہیں جنہیں دیکھتے ہی آمنہ الیاس کا دل زور زور سے دھک دھک کرنے لگتا ہے ۔ اور وہ ہیں بالی وڈ اسٹار، رنویر سنگھ۔

مردوں کے متعلق آمنہ کی رائے یہ ہے کہ مردوں کا دماغ ان کے گھٹنوں میں نہیں بلکہ پیروں کے نیچے ہوتا ہے۔ اب یہ نہیں پتہ کہ کیا ان کی یہ رائے رنویر سنگھ کے متعلق بھی ہے یا نہیں۔ خیر،پاکستانی ایکٹرز کے لیے بری خبر ہے کہ کوئی بھی پاکستانی ایکٹر ایسا نہیں جسے دیکھ کر آمنہ کے دل کی دھڑکن تیز ہوجائے۔ اس کے علاوہ آمنہ الیاس نے یہ بات بھی واضح کر دی ہے کہ انہوں نے اپنے گالوں کی سرجری کرا رکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گالوں سمیت جسم کے کسی بھی حصے کی پلاسٹک یا کاسمیٹک سرجری نہیں کرائی۔ لگے ہاتھوں آمنہ الیاس نے یہ بھی بتا دیا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ریسلر ہوتیں ۔

ایسا اس لیے بھی ہے کہ انہیں مارنے پیٹنے کا بہترین تجربہ ہے۔ اور تو اور ان کا یہ فن کسی سے ڈھکا چھپا بھی نہیں ہے۔ آمنہ الیاس نے اس انٹرویو میں یہ گِلہ بھی کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بارے میں غلط کمنٹس پاس کیے جاتے اور طرح طرح کی باتیں کی جاتی ہیں۔ ان پر سب سے زیادہ تنقید ان کے لباس کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات کی صریحاً نفی کی کہ دیکھنے والے تو صرف ان کے جسم اور فیشن کو دیکھتے ہیں اور ان کی ایکٹنگ کو پسند نہیں کرتے۔

مزیدخبریں