یہ دلچسپ ویڈیو منیب علی وی لاگر کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل کیلئے بنائی گئی ہے۔ وہ اس ویڈیو میں اپنی جیب سے لائٹر نکال کر لوگوں کو دے کر ساتھ ہی انڈیا کا جھنڈا تھما دیتے ہیں۔ اور آفر کرتے ہیں کہ اگر وہ جھنڈا جلا دیں تو وہ انھیں اس کے بدلے پیسے دیں گے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وی لاگر کی اس آفر پر پاکستانی افراد اس سے معذرت کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ پیسوں کی خاطر ایسا کام نہیں کرینگے۔
لوگوں کا کہنا تھا کہ اگرچہ انڈیا ہمارا دشمن ہے لیکن یہ ان کا قومی پرچم ہے۔ ہم ایسا نہیں کر سکتے ہمیں دوسرے ممالک کے پرچم کا احترام کرنا چاہیے۔
ویڈیو میں لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ہمارے ملک کا پرچم جلائے تو ہمیں تکلیف ہوگی۔ پیسہ تو آنی جانی چیز ہے۔ ہمیں دوسروں لوگوں کے جذبات کی عزت کرنی چاہیے۔ جھنڈا کسی قوم کی عزت ہے۔
یہ بلاگر جس کے پاس بھی گیا، اس نے انڈیا کا جھنڈا جلانے سے صاف انکار کر دیا۔ لوگوں کا یہی کہنا تھا کہ ہم ایسا اقدام کرکے کسی کی دل آزاری نہیں کر سکتے۔