پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں، غیر ملکی کوچز لاؤں گا: چیئرمین پی سی بی

نو منتخب چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کا بھلا چاہتا ہوں پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں۔ صرف ٹیم کی فکر ہے مجھے اور کسی کی فکر نہیں ہے۔

11:39 AM, 7 Feb, 2024

ذیشان نواز

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے نو منتخب چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے باہر سے کوچز سے لاؤں گا۔ صرف ٹیم کی فکر ہے مجھے اور کسی کی فکر نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سلمان نصیر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے اہم ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے دونوں عہدیداران کو دو ٹوک الفاظ میں تلقین کی ہے کہ پی سی بی کا بھلا چاہتا ہوں پاکستان کرکٹ کی بہتری چاہتا ہوں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے مکالمہ کیا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کوئی لوکل کوچز نہیں ہوں گے، سب باہر سے لاؤں گا۔ صرف ٹیم کی فکر ہے مجھے اور کسی کی فکر نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران وہاب ریاض نے محسن نقوی کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں محسن نقوی بلا مقابلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے 37ویں چیئرمین منتخب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام چیئرمین پی سی بی اور الیکشن کمشنر شاہ خاور محسن نقوی کے چیئرمین منتخب ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔

محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے مضبوط ترین امیدوار تصور کیا جا رہا تھا جو اس وقت نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی تین سال کے لیے ہوتی ہے اور ذرائع کا بتانا ہے کہ محسن نقوی 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

مزیدخبریں