قازقستان میں مہنگائی مخالف مظاہرے، مظاہرین نے فوجیوں کو گاڑیوں سے اتار کر یرغمال بنا لیا

09:10 AM, 7 Jan, 2022

نیا دور
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سابقہ سوویت جمہوریہ اور وسطی ایشیا کا ملک قازقستان شدید شورش کا شکار ہو چکا ہے، حکومت کو استعفیٰ بھی دینا پڑ گیا لیکن پرتشدد مظاہرے ختم نہیں ہو سکے، مشتعل مظاہرین نے جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے ایک فوجی گاڑی کو بھی پکڑا، مظاہرین نے فوجیوں کو گاڑی سے نیچے اتار کر انہیں یرغمال بنا کر سڑک پر بیٹھنے پر مجبور کیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں شہریوں کے ہاتھوں فوجی اہل کاروں کو زیر حراست دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/disclosetv/status/1478684871103070208

واضح رہے کہ قازقستان کے بڑے شہر الماتے میں حالات قابو سے باہر ہو چکے ہیں، ایل پی جی قیمتیں بڑھائے جانے کے بعد شدید احتجاج پر حکومت مستعفی ہو گئی، لیکن ہزاروں مظاہرین نے شہر کو گھیر لیا، صدر مملکت نے کرفیو نافذ کر دیا ہے اور حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے فوج کو تعنیات کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/disclosetv/status/1478481734073307138

سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں جن میں الماتے شہر کی سڑکوں پر ہزاروں لوگوں کو ہنگامہ آرائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ ان کے درمیان سڑکوں پر ٹینک بھی گزر رہے ہیں۔



مزیدخبریں