جنرل باجو کی توسیع پر عمران خان کا بیان،کیا عمران خان نااہل ہوسکتےہیں؟ بلاول لانگ مارچ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس

11:17 AM, 7 Jan, 2022

نیا دور

سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں ممتاز مسلم صاحب کا بھی نام تھا جنہوں نے پی ٹی آئی کو 25 ہزار ڈالر دئیے۔ ان کا نام پینڈورا پیپرز میں بھی موجود تھا۔ انہوں نے 2006ء میں دریشک سیکیورٹی سولیوشن کے نام سے برٹش ورجن آئی لینڈ میں ایک آف شور کمپنی بنائی تھی، افتخار درانی



 



ستمبر 2021ء میں ممتاز مسلم صاحب کی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کیساتھ ملاقات ہوئی اس کے بعد اکتوبر میں ایک معاہدہ ہوا جس میں نتھیا گلی میں ایک فائیو سٹار ہوٹل بنانے کا ٹھیکہ انھیں دیدیا گیا، افتخار درانی



 



ایک چیز پر میں بہت ہی حیران ہوں کہ سکروٹنی کمیٹی نے بغیر کوئی وجہ بتائے فیصلہ کیا وہ اپنی فائنڈنگ کی دو رپورٹس بنائے گی، جن میں ایک کو خفیہ جبکہ دوسری کو پبلک کیا جائے گا۔ میری سمجھ میں یہ بات نہیں آ رہی کہ کمیٹی نے یہ پوزیشن کیوں لی ہے، احمد حسن شاہ



 



میری عائشہ ملک صاحبہ سے اس معاملے میں کوئی مخالفت نہیں لیکن جب سینیورٹی کو فالو نہ کیا جائے تو پھر اعتراضات تو اٹھتے ہیں کہ کہیں اس میں پسند اور ناپسند کا معاملہ تو نہیں ہے۔ کہیں کسی کی مرضی پر تو تعیناتی تو نہیں ہو رہی، صلاح الدین

مزیدخبریں