عمران خان حملہ کیس: ملزم کا فون کا ریکارڈ مل گیا، تین نمبر اہم قرار

02:07 PM, 7 Jan, 2023

نیا دور
عمران خان پر وزیر آباد میں حملہ کرنے والے ملزم نوید کے فون کا ریکارڈ مل گیا ہے، جس کے بعد پولیس کو تفیش کے لئے تین اہم نمبرز مل گئے ہیں۔

فون کی فارنزک رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون سے 2 مختلف کمپنیوں کی سمز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم نوید کے پاس ایک نمبر ’نہ ہے، نہ ہو گا، نہ رہے گا‘ کے نام سے محفوظ تھا، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 1869 کالز کا ریکارڈ ملا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس، 1956 تصاویر اور 212 ویڈیوز ملی ہیں، جب کہ ملزم کے فون سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکورنہیں کیا جا سکا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم نوید کے فون کی آڈیو اور ویڈیو کی ڈی وی ڈی بنا کر جے آئی ٹی کے حوالے کر دی گئی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ملزم کے فون سے ملنے والا تھائی لینڈ کا ایک نمبر اور 2 مقامی نمبر تفتیش کے لئے اہم ہیں۔
مزیدخبریں