یاد رہے کہ تین روز قبل پیمرا نے ٹوینٹی فور نیوز ایچ ڈی کا لائسنس تکنیکی بنیادوں پر معطل کیا تھا۔ پیمرا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 24 HD نیوز کے پاس ویلیو ٹی وی کے نام سے انٹرٹینمنٹ کا لائسنس ہے جس پر مسلسل نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز کا مواد نشر کیا جا رہا ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
تاہم اس اقدام کے بعد چینل کے سی ای او کی جانب سے اسے ایک اور بلیک میلنگ کی کوشش قرار دیتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ آئے روز حکومتی دھونس سے تنگ آچکے ہیں جب کہ قانونی فیس بھی نہیں بھری جاتی۔ اس لئے انہوں نے 24 ایچ ڈی چینل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 1000 کے قریب ملازمین بے روزگار ہوں گے جن کا انہیں افسوس ہے۔