گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یٰسین زئی مستعفی

03:05 PM, 7 Jul, 2021

نیا دور
گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یٰسین زئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گورنر جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یٰسین زئی نے اپنا استعفیٰ صدر پاکستان کو بھیج دیا ہے.

معاملے کا پس منظر
خیال رہے کہ وزیر اعظم نے اپریل 2021 کے اواخر میں کوئٹہ کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دو دن بعد ہی گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا تھا۔ رواں سال یکم مئی کو وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کو درپیش سیاسی چیلنجز کے پیش نظر نیا گورنر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مستعفی ہونے والے گورنر بلوچستان کون ہیں؟

گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے اس سے قبل 2005 سے 2009 تک بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں اور بظاہر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے دیگر 4 ججوں کے ہمراہ استعفیٰ دے دیا تھا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے 3 نومبر 2007 میں اس وقت کے فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کی جانب سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے بعد پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا۔
مزیدخبریں