عمران کا 'ایک آدمی' پر الزام | رانا ثنا کیس بوگس: فواد | طیبہ گل چیئرمین نیب پر | شرح سود

06:30 PM, 7 Jul, 2022

نیا دور

فواد چودھری صاحب آجکل کھل کرباتیں کررہے ہیں آج کہہ دیا کہ رانا صاحب کیساتھ زیادتی ہوئی منشیات کا کیس ہم نے نہیں بنایا تھا۔ یہ لوگ تو پریس کانفرنس کیا کرتے تھے اس کیس سے متعلق عمران خان تو ابھی بھی کہتے ہیں کہ انہوں نے اس شخص کو وزیرداخلہ بنادیا جس پر منشیات کا کیس ہے، نادیہ نقی



 



حمزہ شہباز حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام بہت ہی زبردست پروگرام ہے میں اس کی بھرپور حمایت کرتا ہوں۔ میں آج خبر سے اگے کے پلیٹ فارم سے پیش گوئی کر رہا ہوں کہ مستقبل میں تمام صوبے حمزہ شہباز کے روشن گھرانہ پروگرام کو فالو کریں گے، ڈاکٹراقدس افضل



 



ہمارے ہاں بڑی بدقستمی کی بات ہے کہ اعلیٰ عدلیہ جہاں رول پلے کرنا ہوتا ہے وہاں دیکھتے رہتے ہیں کچھ نہیں کرتے یا پر وہ دھماکے دار انٹری کرتے ہیں جیسے 90 کی دہائی کی فلموں میں ہوتا تھا پھر وہ ان جگہوں پر بھی جاتے ہیں جہاں آئینی تقاضہ نہیں ہے کہ وہ ان جگہوں میں جائیں، ضیغم خان



 



اگر اداروں کا ریپ ہوتا ہے اور اگر کسی نے کیا ہے تو اس کا نام جاوید اقبال ہے نیب کے چئیرمین کے طور پر اس نے جو کیا اس کی مثالیں سب کے سامنے ہیں۔ میرے دوست بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کیونکہ نیب انہیں ہراساں کررہی تھی۔ بعد میں نیب نے ہی کہا کہ وہ بے گناہ تھے، مرتضی سولنگی

مزیدخبریں