گجرات یونیورسٹی کی 2 طالبات نے پولیس اہلکار کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا

10:12 AM, 7 Mar, 2020

نیا دور
گجرات یونیورسٹی کے 2 طالبات نے پولیس اہلکار کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا، واقعہ مبینہ طور پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں ٹک ٹاک کے جنون نے 35 سالہ پولیس کانسٹیبل حسن شہزاد کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل میں ملوث گجرات یونیورسٹی کی 2 طالبات کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

یونیورسٹی روڈ پر تھانہ اے ڈویژن میں تعینات کانسٹیبل حسن شہزاد کی لاش اس کی اپنی ہی گاڑی سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے جاں بحق اہلکار کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کرلیا، جن میں دو طالبات رئیسہ جاوید، لائبہ اور ساتھی طالبعلم ولید الحسن شامل ہیں۔

ایس ایچ او توقیر رانجھا کے مطابق مقتول تھانہ اے ڈویژن میں میں تعینات تھا، دو روز سے چھٹی پر تھا، کانسٹیبل حسن شہزاد رینٹ پر گاڑی دینے کا بھی کام کرتا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں طالبات نے اعتراف کیا کہ وہ جاں بحق کانسٹیبل کی گاڑی پر 2 روز قبل لاہور گئی تھیں، واپسی پر ٹک ٹاک بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی جو اہلکار کے سر میں جا لگی۔ وہ گاڑی میں اس کی لاش اور پستول چھوڑ کر یونیورسٹی ہاسٹل بھاگ آئے۔
مزیدخبریں