'عورت کو سنجیدہ مسئلہ نہیں سمجھتا'، شیخ رشید

04:09 PM, 7 Mar, 2020

نیا دور
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا عورت اور عورت مارچ سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔ شیخ رشید جنہوں نے خود شادی نہیں کی، کہتے ہیں کہ وہ عورت کو سنجیدہ مسئلہ نہیں سمجھتے۔

وفاقی وزیر نے صحافیوں سوالات کے جواب دیتے ہوئے عورت کے مارچ کے ذکر کو یہ کہہ کر گول کیا کہ وہ عورت کو کسی طور سنجیدہ مسئلہ نہیں سمجھتے۔ شیخ رشید نے اس موقع پر شہباز شریف کو بھی اپنے طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ شہباز شریف نے کپڑوں کی کوئی نئی دوکان دیکھ لی ہے۔
مزیدخبریں