اختتامی تقریب گورنمنٹ پرائمری سکول آڑیان میں منعقد ہوئی جس میں Vision Building Futureکے پروگرام آفیسر عروج حیدرنے بذریعہ Zoom شرکت کی۔محکمہ تعلیم کی طرف سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ DEO بی بی حلیمہ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے اور دیگر مہمانان میں ڈرایونگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر DDO زبیدہ خانم، سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر SDEO مسرت جمال، پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز، میڈیا رپورٹرز اور زیر تربیت استانیوں نے شرکت کیں۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی نے کامیاب ٹریننگ منعقد کرنے پرRELO پاکستان، Vision Building Future اور ٹرینر نصرت جبین کو مبارکباد پیش کی اور اِس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اِس طرح کے پروفیشنل پروگرامز جاری رکھیں گے جو کہ چترال جیسے پسماندہ علاقے کے انگلش لینگویج ٹیچرز کمیونٹی کی بہتری اور ترقی کے لئے اشد ضروری ہیں۔ تقریب کا اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کیں اور مہمانوں نے بھی توصیفی کلمات سے ان کی پذیرائی کی۔
ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے اس تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والی چند استانیوں کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ کے بعد ان میں خوداعتمادی بڑھ گئی اور وہ بغیر کسی جھجک کے انگریزی میں بات بھی کرسکیں گے اور اپنے شاگردوں کو بھی پڑھا سکیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر برائے خواتین بی بی حلیمہ نے کہا کہ اس قسم کے ورکشاپ سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں کے استانیوں اور اساتذہ کیلئے نہایت ضروری ہوتے ہیں اور وہ ان ورکشاپ سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی استانیوں اور اساتذہ کیلئے اس قسم کے تربیتی ورکشاپ ہونے چائے تاکہ ان کی تدریسی مہارت میں مزید نکھار آسکے اور وہ بہتر طور پر بچوں اور بچیوں کو پڑھا سکے۔ ورکشاپ میں شریک محکمہ تعلیم کی خاتون افسر جنہوں نے امریکہ سے اس قسم کا تربیت لی تھی ان کا کہنا ہے کہ چترال جیسے دور آفتادہ اضلاع کے استانیوں کیلئے ایسے ورکشاپ نہایت ضروری ہے جس سے ان کی ویژن مزید بڑھ سکے گی۔