واٹس ایپ صارفین کے لیے دلچسپ فیچر جلدمتعارف کروائے جانے کا امکان

واٹس ایپ میں سٹیکرز  کا فیچر سب سے پہلے 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔مگر اب تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تصاویر سے سٹیکرز  کی تیاری ممکن نہیں تھی مگر جلد وہ یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔

11:56 AM, 7 Mar, 2024

نیا دور

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ ہر گزرتے دن اپنے صارفین کیلئے نت نئے فیچرز کے ذریعے اس ایپ کے استعمال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ ایسے میں واٹس ایپ کی جانب سے حریف ایپس سے مقابلے کے لیے ہر ماہ نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لئے ایسا ہی ایک اور نیا فیچر صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی تصاویر کو سٹیکر  میں بدل سکیں گے۔

میسجنگ ایپس کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ میں سٹیکرز  کا فیچر سب سے پہلے 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس کے کچھ عرصے بعد میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں انیمیٹڈ سٹیکرز  کا اضافہ کیا گیا۔

مگر اب تک اینڈرائیڈ صارفین کے لیے تصاویر سے سٹیکرز  کی تیاری ممکن نہیں تھی مگر جلد وہ یہ فیچر استعمال کر سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ میں سٹیکر  میکر کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ صارفین اپنی پسند کی تصاویر کو سٹیکرز  میں تبدیل کر سکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے سٹیکرز  مینیو میں ایک نئے Create ٹیب کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ آپ فوری طور پر فون میں موجود کسی بھی تصویر تک رسائی حاصل کرکے اسے سٹیکر  میں تبدیل کر سکیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی واٹس ایپ چیٹ میں موجود تصاویر کو بھی سٹیکر  کی شکل دینا ممکن ہوگا۔

اس کے لیے چیٹ میں موجود تصویر پر کلک کرکے اوپر دائیں جانب نیو Create سٹیکر  آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

جب آپ کسی سٹیکر  کو چیٹ میں سینڈ کریں گے تو اس پر کلک کرنے پر ایڈ ٹو فیورٹس اور ایڈٹ سٹیکر  کے نام سے 2 آپشنز نظر آئیں گے۔

ایڈ ٹو فیورٹس پر کلک کرنے پر آپ اس سٹیکر  تک مستقبل میں آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے جبکہ ایڈٹ سٹیکر  پر کلک کرنے پر امیج ایڈیٹر اوپن ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر آئی او ایس ڈیوائسز میں جنوری 2024 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اینڈرائیڈ صارفین تک اس کی رسائی تاخیر سے ہو رہی ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں