اسد عمر کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان،ذرائع

01:09 PM, 7 May, 2019

نیا دور
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے سابق وزیر خزانہ اسدعمر کی ملاقات ہوئی ہے، یہ ملاقات اسد عمر کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی کوششوں کاحصہ ہے۔ملاقات میں اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق مشاورت کی گئی۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان اس سے پہلے بھی اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے چکے ہیں۔قبل ازیں وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی اسد عمر سے آج ملاقات کی ہے، جس میں کابینہ میں دوبارہ شمولیت کے معاملے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ وزارت چھوڑنے کے بعد سے شیخ رشید سے اسد عمر کی اب تک 3 ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ اسد عمر نے 18 اپریل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد اسد عمر نے اقرار کیا کہ انھیں کارکردگی کی بنیاد پر وزارت سے ہٹایا گیا۔
انھوں نے وزارت سے ہٹنے کے بعد وزیر اعظم کی خواہش کے باوجود کوئی اور وزارت لینے سے انکار کیا۔
مزیدخبریں