پاکستانی نوجوان کے قتل پر 2 یونانی شہریوں کو 21 سال قید کی سزا

03:13 PM, 7 May, 2019

نیا دور
ایتھنز: نسل پرستی کی بنیاد پر پاکستانی پناہ گزین رضاکار کو قتل کرنے پر یونان کے 2 شہریوں کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

قبل ازیں ایک عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، سزا میں تخفیف کے لیے ملزمان نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جس نے عمر قید کی سزا کو 21، 21 سال قید کی سزا میں تبدیل کردیا۔ ملزمان کو قوم پرست شدت پسند جماعت گولڈن ڈان کے خلاف 2015 میں تحقیقات کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزمان کے گھر سے اسلحہ اور شدت پسند تنظیم گولڈن ڈان کا تنظیمی مواد بھی برآمد ہوا تھا تاہم ملزمان نے پاکستانی شہری کو قتل کرنے وجہ نجی تنازع قرار دیتے ہوئے شدت پسند قوم پرست تنظیم گولڈن ڈان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2013 میں  27 سالہ پاکستانی شہری شہزاد لقمان کو یونان کے دارالحکومت میں چھریوں کے وار کر کے اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ سائیکل پر اپنے دفتر کے لیے جارہے تھے۔
مزیدخبریں