عامر لیاقت لکھتے ہیں کہ وہ جب اس رات سوئے تو خواب میں ایک نورانی سر مبارک کو دیکھا، آپ کی ریش مبارک بہت زیادہ تھی نہ کم لیکن سیاہ اورچہرہ سرخ وسپید۔ انھوں نے مسکرا کے کہا ’’تم ہمارے گھرکی عزت کرتے ہو۔
ہم تمہاری ماں کی قدرکریں گے جس نے تمہاری تربیت کی اور تمہیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا عاشق بنایا اور تمہیں اختیار دیتے ہیں کہ جس کی چاہے تدفین کرو،گناہ گار وخطاکار کا حساب اللہ کرے گا۔