دنیا کرونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے لیے تیار رہے، ماہرین

07:25 PM, 7 May, 2020

نیا دور
جرمن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کہ دنیا کرونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے لیے تیار رہے۔

جرمنی کے سرکاری طبی ادارے رابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ لاتھر وائلر کا کہنا ہے کہ وائرس کی دوسری لہر کافی حد تک یقینی ہے اور بیشتر ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک وبا ہے اور وبا میں یہ وائرس ہماری طبی خطرات کی فہرست میں اس وقت تک موجود رہے گا جب تک دنیا کی 60 سے 70 فیصد آبادی اس سے متاثر نہ ہو جائے، اسی لیے سائنس دانوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ اس وائرس کی دوسری لہر بھی آئے گی اور ہو سکتا ہے کہ دنیا کو تیسری لہر کا بھی سامنا کرنا پڑے۔

وائلر کے مطابق اچھی بات یہ ہے کہ جرمنی جہاں حکومت کو کرونا وائرس کے خلاف اپنے اقدامات کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے وہاں روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں 700 سے 1600 کی کمی واقع ہوئی ہے۔
مزیدخبریں