شہباز شریف کو لندن روانگی کا پروانہ مل گیا، سندھ کے غریب ملک ریاض کے رحم وکرم پر، قبضے جارے سرکار خاموش

07:34 PM, 7 May, 2021

نیا دور

زرداری صاحب ابھی تک کیوں ای سی ایل پر ہیں وہ مجرم ثابت نہیں ہوئے خواجہ آصف کو کس عدالت نے سزا دی ہےخورشید شاہ کو آپ نے کیوں رکھا ہوا ہے اسکو نکالیں یا پھر ملک میں محمد بن سلمان والا سسٹم لائیں اور اپنی خواہشات کو پورا کریں ورنہ ایسا ہی ہوگا روک سکو تو روک لو، مرتضی سولنگی



 



25 سالوں سے میں کہہ رہاہوں شوگر انڈسٹری بہت بڑا فراڈ ہے، بڑی توقعات تھیں اس رولنگ ایلیٹ کیخلاف کوئی چیز لیکر آئیں انہیں پکڑیں گے میرا دل خوش ہوتا مگر یہ جو لیکر آئیں اس کے بعد تو ان کیلئے ہمدردی پیدا ہوگئی، ضیغم خان



 



اسٹیبلشمنٹ کے اندر بھی موجودہ نظام کے حوالے سے رویہ بدل رہا ہے شہبازشریف کی ضمانت انکا ای سی ایل سے نام نکلنا یقیناً اس میں کوئی نہ کوئی ڈیل محسوس ہوتی ہے اگر عدالتیں اتنا ہی انصاف کرنے پر آگئی ہیں تو عام شہریوں کو بھی ایسے جلد انصاف ملنا چاہیے، رضا رومی



 



لندن میں بیٹھ کر جمہوریت پسندی عوام کے ووٹ اور آئین کی بالادستی کی لڑائی نہیں لڑی جاسکتی اگر کسی کو نیلسن منڈیلا یا گاندھی بننےکا شوق ہے تو وہ ملک میں آکر بیٹھے اور اسکی قیمت چاہے پھر تختہ دار پر دے یا کوٹ لکھپت جیل میں دے، مزمل سہروردی

مزیدخبریں