چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

11:11 AM, 7 May, 2022

نیا دور
چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے اپنا استعفی وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا ہے۔

مزمل حسین کا کہنا ہے کہ اپنا استعفیٰ آج وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے، استعفیٰ دینے کی وجوہات ابھی شیئر نہیں کر سکتا لیکن استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وجوہات پر تفصیلی گفتگو کروں گا۔

مستعفی چیئرمین واپڈا نے کہا کہ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران متعدد اہم آبی وسائل پر کام کیا، واپڈا کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر کے دکھایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے ساتھ کام نہیں کر سکتا جس کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔



لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تھا اور بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ان کی مدمت ملازمت میں توسیع کر دی تھی۔

خیال رہے کہ سینئر صحافی نجم سیٹھی نے نیا دور کے پروگرام خبر سے آگے میں کہا تھا کہ پاک فوج میں جنرلز کی پوسٹنگ اور ٹرانفرسز کا وقت قریب آن پہنچا ہے جبکہ کچھ ریٹائر ہو جائیں گے اور اب ان کی جگہ پر تقرر وتبادلے ہونگے۔ ذرائع کہہ رہے ہیں کہ جنرل فیض حمید کو جلد جی ایچ کیو میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔

اس پر حسن زیدی نے کہا کہ انکی رائے ریٹائرمنٹ کے بارے میں غلط ہے۔ ستمبر (جولائی میں) سے پہلے صرف ایک ریٹائرمنٹ آرہی ہے ۔ اتفاق سے، واپڈا کے جنرل (ر) مزمل جنہوں نے حال ہی میں استعفیٰ دیا ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ جنرل فیض اور مونس الٰہی کے درمیان پیغام رسانی میں کردار ادا کرتے تھے۔

https://twitter.com/hyzaidi/status/1522882693771689984

اس پر نجم سیٹھی نے جواب دیا کہ مجھے اس ماہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں غلط فہمی ہوئی تھی۔ جنرل (ر) مزمل کے کردار کے بارے میں آپ ٹھیک کہتے ہیں۔ اس دن دو اور لوگوں نے بھی چودھریوں کو بلایا۔ ایک ریٹائرڈ انسائیڈر ہے اور دوسرا بلوچستان سے تعلق رکھنے والا ایک اعلیٰ ترین سیاستدان جس کا استعفیٰ بھی سامنے ہے۔

https://twitter.com/najamsethi/status/1522892927139205120
مزیدخبریں