نیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی ویڈیوز ہیں جن میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی پیسے مانگ رہی ہیں۔ یہ پیسے شاید روحانی یونیورسٹی کیلئے مانگے گئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو جب سامنے آئے گی تو پاکستان کے ہر ٹیلی وژن چینل اور سوشل میڈیا پر دبا کر چلے گی۔ فحش ویڈیوز کے معاملے کا تو سب سے زیادہ واویلا خود تحریک انصاف والے کر رہے ہیں۔ یہ لوگ ڈیپ فیک کے ذریعے پہلے سے لوگوں کا مائنڈ سیٹ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا کی عدالت کا فیصلہ موجود ہے۔ عمران خان اگر سچے ہیں تو اسے وہاں جا کر چیلنج کر دیں۔ یہ اب ایک cult بن چکے ہیں۔ عمران خان جو مرضی کر لیں ان کے فالورز نے کسی کی بات نہیں ماننی۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے مسجد نبوی جیسی بابرکت جگہ کو نہیں بخشا، وہاں جا کر بھی ہلڑ بازی کی گئی۔ جو مسجد نبوی اور مسجد الحرام کا احترام نہ کرے، وہ شخص میرا اور سب کا کیسے احترام کر سکتا ہے۔
پروگرام کے دوران مزید گفتگو کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست صرف یہ ہے کہ ہاں تو ہم ہیں اور اگر نہیں تو کوئی بھی نہیں۔