جو ملک چلانے کا سلیقے جانتے ہیں انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیا، مولانا فضل الرحمان

03:39 PM, 7 Nov, 2019

نیا دور
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک پر قابض افراد پتھر دل لوگ ہیں جو سیاسی قیادت پر جبر روا رکھے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک پر پتھر دل لوگ قابض ہیں جو سیاسی قیادت پر جبر روا رکھے ہوئے ہیں، جو ملک چلانے کا سلیقے جانتے ہیں انہیں جیلوں میں ڈال دیا گیا اور جو نااہل ہیں انہیں مسلط کردیا گیا، نااہلوں کو حکومت عطا کردی گئی ہے تو ملک کیسے چلے گا؟

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کی ٹاپ لیڈر شپ کے ساتھ جو رویہ روا رکھا ہوا ہے وہ انتہائی گرا ہوا ہے جو اس وقت ایوانوں سے قوم کے سامنے آرہا ہے، لیکن 70 سال سے زائد عمر رکھنے والے سیاستدان استقامت کا مظاہرہ کررہے ہیں، بنیادی طور پر سیاسی قیادت کی گرفتاری ناجائز عمل ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکمران خود اتنے بڑے چور اور کرپٹ ہیں کہ 60 درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائر کر چکے ہیں لیکن ان کی 60 کی 60 درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں اس کے باوجود الیکشن کمیشن ان کے خلاف فیصلہ نہیں کرپا رہا دوسری جانب سینئر سیاست دانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور پیش کیا جاتا ہے۔
مزیدخبریں