علی امین گنڈا پور کے مریم نواز پر ذاتی حملے، ٹیکس کے پیسوں سے سرجری کا الزام

01:41 PM, 7 Nov, 2020

نیا دور

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے۔ 


اسکردو میں جلسے سے خطاب کے دوران  وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم خوبصورت ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورتے بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ’مریم کی یہ خوبصورتی بھی آپ کی دی ہوئی ہے اور یہ آپ کا مال ہے‘۔

ان سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ نوازشریف کی بیٹی اس لیے بات کررہی ہے کہ ہم یہاں خواتین کا احترام کرتے ہیں اور وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس فوج کے خلاف زبان زبان استعمال کررہی ہے جو روز قربانیاں دے رہے ہیں۔
مزیدخبریں