میں نے انتخابات جیت لیے، ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان

03:45 PM, 7 Nov, 2020

نیا دور
امریکی صدر نے اپنے ٹوئیٹر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ’میں نے انتخابات جیت لئے‘۔ امریکی صدر نے یہ انتخابات بھاری اکثریت سے جیتنے کا دعوی بھی کر ڈالا۔ اس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹوئیٹر سے تازہ ترین ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1325099845045071873

انہوں نے مزید کہا کہ آج رات فلاڈیلفیا میں اہم پریس کانفرنس کروں گا اور مزید حقائق کا انکشاف کروں گا۔

تاہم امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس میں ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہورہا ہے جس میں کسی کی جیت کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ابھی تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ کے جو بائیڈن 264 الیکٹورل کالج کے ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔  جبکہ امریکی عہدہ صدارت پر براجمان ہونے اور وائٹ ہاؤس کا مہمان بننے کے لیے انہیں 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ باقی ماندہ 6 الیکٹورل ووٹ وہ نواڈا سے حاصل کر سکتے ہیں جہاں انہیں برتری حاصل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 264 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے اب تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
مزیدخبریں