کرونا وائرس امریکی فوج پر حملہ آور: پوری فوجی قیادت قرنطینہ میں چلی گئی

11:43 AM, 7 Oct, 2020

نیا دور

ایک اعلیٰ امریکی فوجی افسر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر  امریکی فوج کے سروسز چیف سمیت پینٹاگون کی اعلیٰ عسکری قیادت قرنطینہ میں چلی گئی۔


امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق  وائس کمانڈر  یو ایس کوسٹ گارڈ  ایڈمرل  چارلس رے میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مائیک ملی قرنطینہ میں چلے گئے۔


پینٹاگون حکام کے مطابق ایڈمرل چارلس نے پچھلےہفتے سروس چیفس کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کی تھی۔


حکام کے مطابق جنرل مائیک ملی کے علاوہ پینٹاگون کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی خود ساختہ تنہائی  میں چلے گئے ہیں۔


مزیدخبریں