رسول پور میں جلسے کے دوران عوام نے شکایتوں کے انبار لگادیے اور کہا کہ وعدے پورے نہیں ہوئے۔ فردوس عاشق اعوان پہلے تو انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتی رہیں پھر وہ بھی بھڑک اٹھیں اور کہا کہ جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔ فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہاکہ ان کے خلاف منصوبے کے تحت احتجاج کی فلم چلائی جارہی ہے۔
https://twitter.com/KeepsamM/status/1445784767069229068
انہوں نےکہا کہ ہارے ہوئے لوگوں کو نان الیکٹڈ کہا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود میں ہی حلقے کے کام کرواؤں گی کسی اور نے نہیں کروانے۔ عوام نے فردوس عاشق اعوان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انہیں ہی ووٹ ڈالا تھا۔
خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو گذشتہ عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم وہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات اور پنجاب حکومت کی ترجمان کے طور پر بھی کام کرتی رہیں ہیں۔ ان کا شمار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت میں ہوتا ہے۔