رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون بھی ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں ملازم ہے جبکہ ملزم اس ادارے میں ڈائریکٹر عہدے پر تعینات ہے، اس کا نام سہیل افضل بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر ویڈوا وائرل ہونے کی شکایات ملنے پر ملزم کیخلاف ایکشن لیا تھا لیکن اس نے معاملے کو بھانپتے ہوئے عدالت سے عبوری ضمانت لے لی تھی۔
خیال رہے کہ ملزم سہیل افضل نے احاطہ عدالت سے گرفتار کیا گیا، اس نے ہائیکورٹ ملتان بینچ سے ضمانت لے رکھی تھی جسے آج منسوخ کر دیا گیا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے میپکو میں کام کرنے والی اپنی ساتھی خاتون افسر کے موبائل سے ڈیٹا چوری کرکے اسے وائرل کر دیا تھا۔ ایف آئی اے سائبرکرائم نے اس کیخلاف 27 جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا۔
میپکو ڈائریکٹر کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے تھانے میں منتقل کر دیا ہے۔ اب اسے جسمانی ریمانڈ کیلئےعدالت میں پیش کیا جائے گا۔