یہ بات انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں وہ جس شادی شدہ جوڑے کو پسند کرتی ہیں وہ اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر ہیں۔
ہانیہ عامر نے ایک مداح کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ دنانیر مبین سے ملنے کی بہت خواہش رکھتی تھیں تاہم پہلے ایسا نہیں ہوسکا، اس موقع پر انہوں نے 'پاوری گرل' کے نام سے مشہور دنانیر کیساتھ ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں دو ڈراموں کی شوٹنگ کر رہی ہیں جبکہ ان کی شدید خواہش ہے کہ انہیں کسی کامیڈی ڈرامے میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے۔
اپنی دوستوں کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انھیں تمام پر فخر ہے کیونکہ وہ سب ہر وقت خوش رہنے والی، خوبصورت اور ذہین ہیں۔ وہ اپنی دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کی خواہشمند ہیں۔ اس کے علاوہ وہ صرف اپنے شوبز کیریئر پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیادوں بعض اوقات پر کسی کی تلاش کا عمل کام نہیں کرتا کیونکہ معاملات چلانے والی ہستی اپنے حساب سے ہی اپنے منصوبے چلاتی ہے۔
یہ بات ذہن میں رہے کہ کچھ عرصہ تک ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کا تعلق جوڑا جاتا رہا، تاہم دونوں ایک دوسرے کو بہترین دوست قرار دیتے تھے، ان میں اختلاف بھی رہا اور سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان ہونے والی دبے لفظوں میں تنقید بھی سب نے محسوس کی۔