پاکستانی شہری کون سے ممالک میں ویزے کے بغیر جا سکتے ہیں؟

05:10 PM, 7 Oct, 2021

نیا دور
پاکستانی شہریوں کو دوسرے ممالک میں سیر وتفریح، کاروبار، امیگریشن یا پڑھائی کیلئے جانے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک ہم پاکستانیوں کو اول تو ویزے دیتے ہی نہیں لیکن اگر دے بھی دیں تو اس کیلئے کڑی شرائط ہوتی ہیں جن پورا اترنا ہر کسی کے بس میں نہیں ہوتا۔

پاکستانی پاسپورٹ کا شمار دنیا کے بدترین پاسپورٹوں میں ہوتا ہے۔ تاہم انڈیپینڈنٹ اردو نے حال ہی میں کچھ ایسے ممالک کی فہرست پیش کی ہے جہاں پاکستانی بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔

ان ممالک کی فہرست پاکستانی شہری ایک ویب سائٹ guideconsultants.com  پر دیکھ سکتے  ہیں۔ اس میں درج ہے کہ پاکستانی شہریوں کو جو ممالک بغیر ویزے کے انٹری دیتے ہیں ان میں وانواتو، سینٹ ونسن، نیو، مونٹ سیراٹ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، مائیکرونیشیا، گیمبیا، ہیٹی، ڈومینیکا، کک آئی لینڈ  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یوگینڈا، سینیگال، سری لنکا، نیپال، صومالیہ، موریطانیہ، سیشلز، مڈغاسکر، مالدیپ، مالاور، کینیا اور کمبوڈیا سمیت بائیس ممالک شامل ہیں جہاں پہنچ کر پاکستانی ایئرپورٹ پر کھڑے کھڑے ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ اعدادوشمار ہینلی پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں جو دنیا بھر کے پاسپورٹ رینک کرتا ہے۔ جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ دنیا میں طاقتور ترین ہیں، ان مالک کے شہری 192 ملکوں میں ویزا لیے بغیر جا سکتے ہیں۔

دوسرا نمبر جرمنی اور جنوبی کوریا کا ہے جن کے پاسپورٹ 190 ملکوں کے لیے کارآمد ہیں، جبکہ فن لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ اور سپین والے 189 ملکوں میں آسانی سے جا سکتے ہیں۔
مزیدخبریں