انگلش ٹیم پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پہ پھر وائٹ واش کر دے گی؟

اب تک پاکستان اور انگلینڈ کے بیچ ٹوٹل 89 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں۔ انگلینڈ نے جیتے ہیں 29 جبکہ پاکستان نے 21۔ 39 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔ کُل 27 سیریز کھیلی ہیں ان دونوں ملکوں نے آپس میں۔ انگلینڈ نے 11 جبکہ پاکستان نے 8 سیریز اپنے نام کی ہیں۔

02:51 PM, 7 Oct, 2024

نیوز ڈیسک
Read more!

کون مارے گا معرکہ؟ کس کی ہو گی جیت؟ بلا کی مضبوط انگلش ٹیم یا پھر پاکستانی شاہین۔۔ کون ہوگا فتح یاب؟ کامیابی کس کے قدم چومے گی؟

جی ہاں دوستو! بڑے ٹاکرے کی بڑی تیاری مکمل ہو گئی۔ سب کہہ رہے ہیں کہ انگلینڈ پاکستان کو وائٹ واش کر دے گا اس سیریز میں۔ مگر انگلینڈ کے ہی سابق کپتان ناصر حسین نے خبردار کر دیا انگلش ٹیم کو۔ بولے یہ کہنا حماقت ہے کہ انگلینڈ پاکستان کو آسانی سے ہرا ڈالے گا۔ ویسے بھی اس وقت زخمی شیر ہے پاکستان۔ کھلاڑیوں کا غصہ عروج پر ہے۔ وہ جیت کے لیے بے تاب ہیں۔ اس لیے آل آؤٹ جائیں گے۔ اور پاکستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ انگلش کپتان بین اسٹوکس پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی ہیمسٹرنگ انجری ٹھیک ہونے میں ہی نہیں آ رہی۔ ہو سکتا ہے کہ وہ پوری سیریز ہی نہ کھیل پائیں۔

اور پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ اس وقت انگلینڈ کا بالنگ اٹیک اتنا مضبوط نہیں ہے جتنا کہ اس کے پاکستان کے لاسٹ ٹور پہ تھا۔ تب انگلینڈ نے پاکستان کو پاکستان میں وائٹ واش کیا تھا۔ اور 25 وکٹیں لی تھیں 3 بالرز نے۔ یہ بالرز تھے جیمز اینڈرسن، مارک وُڈ اور روبنسن۔ مگر اب یہ تینوں بالرز ہی انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ اس لیے پاکستانی بلے بازوں کو سکون کا سانس ضرور آئے گا۔ لیکن اس کے باوجود سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے پاکستان کے لیے کہ آخر پچز کیسی بنائی جائیں؟

اسپننگ ٹریک ہم بنا نہیں سکتے کیونکہ ہمارے پاس کوالٹی اسپنرز موجود نہیں۔ تیز وکٹیں بناتے ہیں تو تب پھنستے ہیں۔ کیونکہ انگلینڈ کے بلے باز ایسی وکٹوں پر کھیلنے کے ہی تو عادی ہیں۔ ہم ان وکٹوں پہ اسکور کر نہیں سکیں گے اور انگلینڈ 600 رنز جَڑ دے گا۔ رہا اسپورٹنگ ٹریک تو وہ بھی انگلینڈ کے ہی حق میں جائے گا۔ لیکن اس کے باوجود مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ جب جب پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس انتہا سے زیادہ خراب ہوئی تب تب اچانک ہماری ٹیم نے چمتکار کر دکھایا۔ اس لیے مقابلہ ہوگا سخت۔

خیر، ریکارڈ کی بات کریں تو پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ انگلینڈ کئی سو سال سے کرکٹ کھیل رہا ہے مگر پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تھا 1954 میں 10 سے 15 جون تک۔ یہ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔ حالانکہ انتہائی تگڑی ٹیم تھی انگلینڈ کی اور ہماری ٹیم ناتجربہ کار۔ اس سیریز میں ایک ٹیسٹ انگلینڈ نے جیتا تھا اور ایک پاکستان نے۔ یعنی یہ سیریز برابر ہوئی تھی۔ پاکستان نے اپنا اور اس سیریز کا چوتھا میچ جیت لیا تھا۔ یہ میچ اوول میں ہوا تھا۔ فضل محمود صاحب نے دونوں اننگز میں 6 چھ وکٹیں لے کر آؤٹ کلاس کر دیا تھا انگلش بلے بازوں کو۔ اور اوول کے ہیرو قرار پائے تھے وہ۔

اس کے علاوہ اب تک پاکستان اور انگلینڈ کے بیچ ٹوٹل 89 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں۔ انگلینڈ نے جیتے ہیں 29 جبکہ پاکستان نے 21۔ 39 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔ کُل 27 سیریز کھیلی ہیں ان دونوں ملکوں نے آپس میں۔ انگلینڈ نے 11 جبکہ پاکستان نے 8 سیریز اپنے نام کی ہیں۔ ڈرا ہونے والی سیریز کی تعداد بھی 8 ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز کی بات کریں تو پاکستان نے 5 سیریز جیتی ہیں جبکہ انگلینڈ نے 3۔ پاکستان نے 5 میں سے 3 سیریز پاکستان میں جیتی ہیں جبکہ 2 یو اے ای میں۔ پاکستان کے ہوم سیریز میچز کی بات کریں تو پاکستان نے 9 میچز ہرائے ہیں انگلش ٹیم کو۔ چار میچز میں پاکستان میں شکست دی جبکہ 5 میچز میں یو اے ای میں۔ اور 2012 میں یو اے ای میں ہی پہلی بار وائٹ واش کیا تھا پاکستان نے انگلینڈ کو۔ جبکہ پاکستان کی سرزمین پر 5 بار انگلینڈ کو فتح نصیب ہوئی۔

آخری بار 2022 میں دونوں ٹیمیں پاکستان میں آمنے سامنے آئی تھیں۔ اس سیریز میں پہلی بار وائٹ واش کیا تھا انگلش ٹیم نے پاکستان کو۔ 3 کے 3 میچز ہی جیت لیے تھے مہمان ٹیم نے۔ اور اب ایک بار پھر 3 میچز کی سیریز آج سے شروع ہو چکی ہے۔ امید ہے پاکستانی شاہین بہترین کارکردگی دکھلائیں گے اس سیریز میں۔

مزیدخبریں