تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے کامران علی افضل جبکہ آئی جی پنجاب کے لیے ڈاکٹر سردار علی خان کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے تبادلے کا فیصلہ کرتے راؤ سردار علی خان کو نیا آئی پنجاب تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ راؤ سردار علی میجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی پنجاب ہیں
سیکرٹری صنعت و پیدوار اور ڈویژن کامران علی کا تبالہ کرتے ہوئے انہیں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا۔راؤ سردار گذشتہ تین سالوں میں تعینات ہونے والے چھٹے آئی جی پنجاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے بڑے انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں کرنے کیلئے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی کیلئے پینل تیارکیا گیا تھا۔
چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس کے ناموں کی سمری وزیراعظم کو بھجوا ئی گئی تھی ۔سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم ہائوس کو ارسال کی گئی ۔ چیف سیکرٹری کے لئے کامران افضل، بابرحیات تارڑ اور احمد نواز سکھیرا کا نام شامل تھے جبکہ آئی جی پنجاب کیلئے رائو سردار، ظفر اقبال اور محسن بٹ کا نام بھجوایا گیا تھا ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی 3،3 نام گزشتہ روز بھجوائے گئے تھے۔
وزیراعظم نے پنجاب حکومت کی سفارشات دیکھ کر فیصلہ کیا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پنجاب میں اعلی افسران کی تعیناتی ہوگی۔اور اب وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں کے پولیس چیف اور اعلیٰ انتظامی افسران بھی تبدیل ہوں گے۔