اپوزیشن راضی ہوگئی تو حکومت کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی، بلاول بھٹو

02:29 PM, 7 Sep, 2021

نیا دور
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی فُل تیاری ہے، اپوزیشن راضی ہوگئی تو عدم اعتماد کامیاب ہوجائے گی، پیپلزپارٹی پہلے پنجاب اور پھر قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائے گی، عوام انتخابات میں پیپلزپارٹی کا بھرپور ساتھ دیں گے، وفاق اور پنجاب میں بھی بڑی تعداد میں نشستیں جیتیں گے۔

انہوں نے ملتان میں سینئرصحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں آرٹی ایس تو چلا نہیں سکتے اور اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ والے ملک میں الیکٹرانگ ووٹنگ کیسے کامیاب ہوگی، الیکٹرانک ووٹنگ کا یکطرفہ آرڈیننس تسلیم نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جب بھی کوئی فیصلہ کیا تو پیچھے سے آواز آئی ذاتی فیصلہ ہے، پارٹی صدر کی حیثیت ست ان کے فیصلوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا نہیں کرسکے، اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پیپلزپارٹی سے استعفے مانگنے کی وجہ سے پڑیں۔

مزید برآں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب میں دورہ میلسی کے موقع پر ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے نظریات کی تکمیل چاہتا ہوں. پاکستان پیپلز پارٹی کو ایک سازش کے تحت نقصان پہنچایا گیا کچھ لوگ جھوٹ بولتے ہیں کردار کشی کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی خدمت کرتی ہے ہمیں چور کہنے والا خود چینی آٹا چور ہے. کیا ان تین سالوں میں کس کو روزگار ملا۔

عوام کہتی تھی کہ بے نظیر آئے گی روزگار لائے گئی انشاء اللہ تعالیٰ اگر آپ نے موقع دیا تو کسانوں کی خدمت کریں گے۔ بےنظیر بھٹو نے کہا تھا میرا کسان بھوکا نہیں سوئے گا. آج ڈی اے پی کسان کی پہنچ سے دور ہے. بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کر کے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے. پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور آمر کا مقابلہ کیا ہے. ہماری حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ہر سال اضافہ کیا. مجھے پنجاب میں حکومت چاہئے. میری جیت آپکی جیت ہو گی۔
مزیدخبریں