چکری کے چوہدری تحریک انصاف میں جانے والے ہیں؟ این آر او آئین توڑنے سے بڑا جرم تھا، وزیراعظم، پنجاب میں پھر تبدیلیاں

06:54 PM, 7 Sep, 2021

نیا دور

چوہدری نثار نے ن لیگ سے علیحدہ ہو کر عدت کا وقفہ لیا۔ اس کے بعد ہی اب آگے کے بارے میں سوچا ہے۔ ن لیگ اور چوہدری نثار کے تعلق کی تاریخ اور انکے اگلے ارادوں کے بارے میں مزمل سہروردی بتا رہے ہیں خبر سے آگے میں



 



این آر او کے تحت سب سے زیادہ ایم کیو ایم کی سزائیں معاف ہوئیں جو آج کابینہ کا حصہ ہے۔ مشرف کو آئین شکنی پر موت کی سزا ہوئی تو سب سے زیادہ اس حکومت کے وزرا نے مشرف کا دفاع کیا۔ مرتضی' سولنگی خبر سے آگے میں



 



جیسے مہنگائی کو چیف سیکریٹری، بیوروکریسی مکمل طور پر کنٹرول نہیں کرسکتے اسکا تعلق معیشت کی خرابی سے بھی ہے۔ جیسے تیل کی قیمتوں کے اثرات کا نچلی سطح پر اثر ہوگا۔ نادیہ نقی خبر سے آگے میں



 



چوہدری نثار میں 'میں' کی سیاست ہے۔ جیسے کہ عمران خان صاحب اور دیگر پی ٹی آئی کی شخصیات کرتی ہیں۔ چوہدری نثار کی جگہ پی ٹی آئی میں مشکل ہوگی۔ نادیہ نقی خبر سے آگے میں



 



پی ٹی آئی اور سرپرستوں کا دس سالہ منصوبہ: اگلے الیکشن کے لیئے معاملہ یہ ہے کہ ووٹوں کا مسئلہ تو الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں حل کر دیں گی بس عوامی تاثر کو manage کرنا اصل کام ہوگا۔ رضا رومی خبر سے آگے میں

مزیدخبریں