فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی

11:57 AM, 7 Sep, 2022

نیا دور
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ میں نے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کوبہت قریب سےدیکھا ہے وہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے دفاع اورتحفظ کیلئےپیش پیش رہتےہیں۔

جامعہ اشرفیہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام کی خدمت،جمہوریت اورملکی دفاع کیلئے جنرل باجوہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،ملک کو انتشارو فساد اور ہرقسم کے حالات سے پاک فوج اور علماکرام نے بچا رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنرل باجوہ نےہمیشہ تمام مسالک کےرہنماؤں،دینی مدارس اورمذہبی طبقات کی خدمت کی، تبلیغی جماعت پرسعودی عرب میں پابندی ختم کرانے کیلئے آرمی چیف نے ذاتی دلچسپی لی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہےکسی کےپاک فوج کےساتھ تعلقات خراب ہوں گے،فوج کے خلاف باتیں کرنے والےدین اور قوم کے دشمن ہیں،آج کے دن ہم پاک فوج کے عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبان ہے، 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے، پاک فوج نے ہر محاذ پر بہادری کی شاندار مثالیں قائم کیں ،دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداہمارا فخر ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری دفاتر میں ایک سے 2 بجےتک نمازظہر کا لازمی وقفہ کرنےکا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ 10روز میں نوکریوں سے پابندی اٹھالیں گے۔

خیال رہے کہ جامعہ اشرفیہ میں تقریب کے دوران گو پرویز الہیٰ گو کے نعرے بھی لگ گئے۔

https://twitter.com/ZiaUlHa8384392/status/1567213317424386050
مزیدخبریں