وزیراعظم پر جھوٹے الزامات، ایف آئی اے کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف انکوائری شروع

01:33 PM, 7 Sep, 2022

نیا دور
وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف بے بنیاد الزامات پر ایف آئی اے نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) ایف آئی اے معروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف انکوائری شروع کردی ہے، اور اس حوالے سے امجد شعیب کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی جانب سے یوٹیوب پر وزیراعظم کیخلاف بے بنیاد الزامات پرنوٹس بھیجا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ امجد شعیب نے وزیراعظم پر قطر میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کا جھوٹا الزام لگایا تھا، اور اس جھوٹے تبصرے نے لوگوں کو ریاست کیخلاف اکسایا۔

دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پرپروگرام کرتا ہوں، مجھے کوئی نوٹس نہیں ملا۔
مزیدخبریں