مائیکروسافٹ کا ونڈوز سے ورڈ پیڈ ختم کرنے کا اعلان

ورڈ پیڈ صارفین کو ٹیکسٹ ٹائپ اور فارمیٹ کرنے، فونٹ تبدیل کرنے، ٹیکسٹ الائنمنٹ کو ایڈجسٹ کرنے اور ٹیکسٹ کو بولڈ سمیت دیگر بنیادی چیزیں انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم اب مائیکروسافٹ کی جانب سے سپورٹ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ورڈ پیڈ کو مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے اور اسے ونڈوز سے ہٹا دیا جائے گا۔

11:40 AM, 7 Sep, 2023

نیا دور

معروف امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے ٹیکسٹ ایڈیٹنگ پروگرامورڈ پیڈ‘ کو مزید اپڈیٹ نہ کرنے فیصلہ کرتے ہوئے 30 سال بعد اسے ونڈوز سے مستقل طور پر ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔

ورڈ پیڈ کا پروگرام مائیکروسافٹ کے ساتھ گزشتہ 30 سال سے موجود ہے۔ یہ ایک بنیادی ٹیکسٹ ایڈیٹنگ پروگرام ہے جو مائیکروسافٹ ونڈز کے ساتھ شامل ہوتا ہے۔ یہ سادہ ورڈ پروسیسنگ کے کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے جیسے کہ سادہ ٹیکسٹ ڈاکیومنٹ بنانا اور اس میں ایڈٹنگ کرنا شامل ہے۔

ورڈ پیڈ صارفین کو ٹیکسٹ ٹائپ اور فارمیٹ کرنے، فونٹ تبدیل کرنے، ٹیکسٹ الائنمنٹ کو ایڈجسٹ کرنے اور ٹیکسٹ کو بولڈ سمیت دیگر بنیادی چیزیں انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔

تاہم اب مائیکروسافٹ کی جانب سے سپورٹ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ورڈ پیڈ کو مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے اور اسے ونڈوز سے ہٹا دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ ورڈ پیڈ مستقبل میں ونڈوز کے نئے ورژن کا حصہ نہیں بنے گا۔

کمپنی کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ ورڈ پیڈ کے بجائے مائیکروسافٹ ورڈ کا استعمال زیادہ بہتر ہے۔ مائیکروسافٹ ورڈ اپنی وسیع فیچرز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

ورڈ پیڈ کو کب سے ہٹایا جارہا ہے اور اگلا مائیکروسافٹ ونڈوز ورژن کب لانچ کیا جائے گا اس حوالے سے کمپنی نے واضح طور پر بیان جاری نہیں کیا۔

مائیکروسافٹ ورڈ کو ونڈوز 95 سے شامل کیا گیا تھا۔ یہ ایک بنیادی ٹیکسٹ ایڈیٹنگ پروگرام ہے جو ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پہلے سے انسٹال ہوتا ہے۔

ونڈوز سے ورڈ پیڈ کو ہٹانے کی خبر مائیکروسافٹ کے نوٹ پیڈ میں اپڈیٹ کے اعلان کے فوراً بعد آئی ہے۔ نوٹ پیڈ میں آٹو سیو (autosave) اور ٹیب کے لیے automatic restoration جیسے فیچر شامل ہیں۔ 2018 میں مائیکروسافٹ نے پہلی بار ونڈوز نوٹ پیڈ ایپ کو اپ ڈیٹ کیا تھا۔

ورڈ پیڈ پر اتنی زیادہ توجہ دی گئی۔ اگرچہ اسے ونڈوز 7 کے دوران اپ ڈیٹ کیا گیا تھا۔لیکن ونڈوز 8 کے بعد اس میں کوئی اہم اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

مائیکروسافٹ نے اب مستقبل کے کسی بھی ونڈوز کے لیے ورڈ پیڈ کو مکمل طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے 2024 میں ونڈوز 12 لانچ کیا جائے گا۔جس میں مصنوعی ذہانت کے تحت مختلف فیچرز شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں