ہم نیوز نے نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے بیان میں غلطی پر وضاحت  کردی

چینل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے وضاحت جاری کی کہ "ہم نیوز" کی جانب سے اس گفتگو کو ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کرنے میں تحریری غلطی ہوئی۔اور پرتشدد کا لفظ شائع ہونے سے رہ گیا جس پر ہم نیوز یہ وضاحت جاری کررہا ہے۔

01:12 PM, 7 Sep, 2023

نیا دور

ہم نیوز کی نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی سے منسوب جاری کردہ بیان کو نشر کرنے میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے وضاحت جاری کر دی جس کا اظہار انہوں نے ایک اور نجی نیوز چینل پر کیا۔

" ہم نیوز" کی طرف 28 اگست 2023 کو نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو منسوب کر کے ایک ڈیجیٹل پوسٹر جاری ہوا جس کی تحریری خبر میں بعض ایسے جملے نگران وزیر اطلاعات سے منسوب ہوگئے جو انہوں نے " ہم نیوز" سے نہیں بلکہ ایک اور نجی چینل پر یہ کہا تھا کہ ' پرامن احتجاج آئین کے تحت عوام کا حق ہے لیکن پرتشدد احتجاج کی آئین اجازت نہیں دیتا'۔

" ہم نیوز" کی جانب سے اس گفتگو کو ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کرنے میں تحریری غلطی ہوئی۔اور پرتشدد کا لفظ شائع ہونے سے رہ گیا جس پر ہم نیوز یہ وضاحت جاری کررہا ہے۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹ میں نیوز چینل کی وضاحت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ اب وہ لوگ جو ایک غلط بیان جو میں نے نہیں دیا۔ جس پر انہوں نے پروگرام اور تبصرے کر ڈالے۔ کیا مجھ سے معذرت کریں گے؟

مزیدخبریں