ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا کورونا ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کر رہی تھیں، وہ دوبارہ روٹین چیک اپ کرانے کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئیں تو وہاں عجیب باتیں شروع کر دیں۔
روزنامہ دنیا کے مطابق اداکارہ میرا نے ڈاکٹر کو کہا کہ مجھے پاکستانی وزیراعظم تک پروٹوکول دیتا ہے حتیٰ کہ انھیں سینیٹ کی نشست کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے پیشکش تک کی جا چکی ہے، کیا آپ جانتے نہیں کہ میں کون ہوں، میرا وی آئی پی طور پر چیک اپ کیا جائے۔
پاکستانی اداکارہ کی بدتمیزی بڑھی تو ڈاکٹر نے ان پر واضح کیا کہ آپ شوبز سٹار ہونگی، مگر میں اصول کے مطابق ہی مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔ تاہم اداکارہ کی جانب سے ایسی باتیں جاری رہیں تو ڈاکٹر نے ذہنی امراض کے سینٹر فون کرکے عملے کو طلب کر لیا۔
خبریں ہیں کہ اداکارہ میرا کو ڈاکٹرز نے پاگل قرار دیدیا ہے، وہ گزشتہ دو روز سے پاگل خانے میں موجود ہیں۔ اب اس صورتحال میں ان کے سسر اور شوہر کیپٹن نوید ہی اپنی گارنٹی پر انھیں واپس لا سکتے ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ میرا کی والدہ نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میری بیٹی کو وطن واپس لایا جائے۔ انکا کہنا ہے کہ میری بیٹی بالکل ٹھیک ہے میری 5 تاریخ کو اس سے بات ہوئی اور اس نے بتایا کہ اسے پاگل قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ انکی بیٹی اداکارہ میرا کو جلد از جلد پاکستان واپس لایا جائے۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔