سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ انتخابات میں حصہ لینے کو ترجیح دینے والی حکومت نے اب مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے وزرا پر تو کل تک الیکشن لڑنے کا بھوت سوار تھا لیکن آج الیکشن سے راہ فرار کیوں ڈھونڈ رہے ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ حقائق یہ ہیں کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی نے دو ٹوک الفاظ میں استعفے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کوئی بھی تاخیری حربہ توہین عدالت کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی ادارہ یا شخص ووٹنگ نہیں ہونے گا یا ووٹنگ کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا عمران خان اپنی شکست دیکھ کر اب ووٹنگ کے عمل سے بھگانے کے لئے راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کے نمبرز مکمل ہیں، کل عوام کو اس حکومت سے نجات دلائیں گے۔