سماء نیوز سے اینکر پرسن عمران خان، ملیحہ ہاشمی پبلک نیوز اور ارشاد بھٹی کو جیو نیوز سے آف ایئر کرنے کی خبریں

04:22 PM, 8 Apr, 2022

نیا دور
سماء نیوز، پبلک نیوز اور جیو نیوز کی انتظامیہ نے عمران ریاض خان، ملیحہ ہاشمی اور ارشاد بھٹی کو آف ائیر کر دیا ہے۔ یہ خبر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے دی۔

شیریں مزاری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ سماء ٹی وی کی انتظامیہ نے عمران ریاض خان، جیو نیوز نے ارشاد بھٹی جبکہ پبلک نیوز نے ملیحہ ہاشمی کو نکام دیا۔ لیکن میڈیا، صحافتی اداروں اور دیگر تمام خود ساختہ انسانی حقوق کے محافظوں کی طرف سے مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں ادا نہیں کیا گیا۔

https://twitter.com/ShireenMazari1/status/1512450089041682434?s=20&t=3olTOIWcCsEtYQbQGGHcHQ

اس ٹویٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ شیریں صاحبہ میں جیو میں ہی ہوں، کسی نے نہیں نکالا۔ میں 3 دن کی چھٹی پر ہوں۔ انشاء اللہ سوموار کو آپ کو جیو کی سکرین پر نظر آؤں گا، آپ کا شکریہ۔

ارشاد بھٹی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے پتا ہے آپ نرم دل ہیں، تبھی تو نواز شریف کو باہر بجھواتے وقت آپ کابینہ اجلاس میں رو پڑی تھیں، مگر شکر کریں آپ کا پیکا آرڈیننس نہیں رہا، ورنہ اس فیک نیوز پر بنتی تھی؟

https://twitter.com/IrshadBhatti336/status/1512459068765442049?s=20&t=zOgLp3rt3k7yeQSEd4PKPw

ملیحہ ہاشمی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک نیوز کی انتظامیہ نے مجھے آف ائیر کر دیا ہے کیونکہ میں نے عمران خان کیخلاف بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ کسی سے بدکلامی نہ کی، نہ کرینگے۔ چڑھتے سورج کی سلامی نہ کی، نہ کرینگے۔ یہ دھرتی اپنی ماں ہے، اس سے کیا حساب؟ کسی غیر کی غلامی نہ کی، نہ کرینگے۔

پبلک نیوز کے ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملیحہ ہاشمی کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ کچھ ماہ پہلے بھی ان کیخلاف ایسا ہی فیصلہ کر لیا گیا تھا۔ تاہم کسی کی سفارش پر یہ فیصلہ واپس لینا پڑا تھا۔

https://twitter.com/MaleehaHashmey/status/1512448049104101379?s=20&t=IvJ0zUPLNQRDJ7q0LzjpAw

صحافی صدیق جان نے اپنی ٹویٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ عمران ریاض خان کو اپوزیشن کے کہنے پر ہرگز آف ایئر نہیں کیا گیا۔ اعلان ختم۔ اس پر  سماء ٹی وی کے پروگرام احتساب کے پروڈیوسر آفتاب چودھری نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اینکر عمران ریاض خان کو آف ائیر کرنے کے حوالے چلنے والی تمام خبریں غلط ہیں۔

https://twitter.com/AftabChaudhary/status/1512455444727738368?s=20&t=IvJ0zUPLNQRDJ7q0LzjpAw
مزیدخبریں