عمران خان اپریل میں ہی باہر آجائیں گے، لطیف کھوسہ کا دعویٰ

لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ہی ملک کو چھوڑ کر جائیں گے۔ عمران خان اپریل میں ہی باہر آجائیں گے۔ کوئی اسے ڈیل کہے گا تو یہ کم ظرفی والی بات ہوگی۔

12:09 PM, 8 Apr, 2024

نیا دور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ اپریل میں ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان باہر آجائیں گے۔ کوئی اسے ڈیل کہے گا تو یہ کم ظرفی والی بات ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نام لے کر اس لیے تنقید کر رہے ہیں کہ مداخلت بند ہونا چاہیے. عدالتیں کہہ رہی ہیں کہ مداخلت ہو رہی ہے، کیا یہ کم بات ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ہی ملک کو چھوڑ کر جائیں گے۔ عمران خان اپریل میں ہی باہر آجائیں گے۔ کوئی اسے ڈیل کہے گا تو یہ کم ظرفی والی بات ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سائفر کیس میں عدالت کہہ چکی ہے کہ کدھر ہے سائفر۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ سائفر کیس میں عدالت میں دستاویز پیش ہی نہیں کی گئی تو کس بات پر سزا ہو سکتی ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

انہوں نے کہا کہ ایک بھی 9 مئی کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی موجودگی نہیں ہے۔

لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ عدت کا مقدمہ شرمناک مقدمہ ہے۔

اس سے قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی رواں ماہ اپریل میں رہا ہو جائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز سیاسی انتقامی کارروائی تھی اور اب تمام کیسز اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدت کیس بھی 2 سے 4 دن میں ختم ہو جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز میں کراس ٹاک یا دلائل کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ ان کے تمام کیسز عدالتوں میں لگے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں