شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ بہترین برادرانہ تعلقات رکھتے ہیں اور پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کے لئے کچھ بھی کر گزرنے کو ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
تاہم، OIC کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کو پاکستان کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلنا بند کرنا ہوگا اور کشمیری عوام کی مدد کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔