پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا کو ملٹری سیکرٹری پاک فوج تعینات کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید جون 2019ء میں پاک فوج آئی ایس آئی کے سربراہ مقرر کئے گئے تھے۔ آئی ایس آئی کے سربراہ کا عہدہ پاکستان فوج کے اہم ترین عہدوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
اپریل 2019ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ان کی ترقی ہوئی تھی۔ ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق چکوال سے ہے۔ فوج میں پاس آؤٹ ہونے کے بعد وہ بلوچ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ اس سے قبل وہ راولپنڈی میں ٹین کور کے چیف آف سٹاف، پنوں عاقل میں جنرل آفیسر کمانڈنگ اور آئی ایس آئی میں ڈی جی کاؤنٹر انٹیلیجنس (سی آئی) سیکشن بھی رہ چکے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو صدرِ پاکستان ہلالِ امتیاز ملٹری کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات کردیا گیا
خیال رہے کہ چند روز قبل لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی جگہ 12 کور کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا تعلق 79ویں لانگ کورس سے تھا۔ وہ پاکستان آرمی کی سکس آزاد کشمیر رجمنٹ کا حصہ تھے۔
جب موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 10 کور کمانڈ کر رہے تھے، اس وقت لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے پاس بطور بریگیڈیئر ٹرپل ون بریگیڈ کی کمان تھی۔
وہ امریکا میں پاکستان کے سفارت خانے میں بطور ڈیفینس اتاشی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ امریکہ سے واپسی کے بعد لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی سٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ تعینات ہوئے جس کے بعد وہ ملٹری انٹیلی جنس یعنی ایم آئی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔
لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہونے کے بعد انھیں کور کمانڈر 12 کور، جسے کوئٹہ کور بھی کہا جاتا ہے، تعینات کیا گیا تھا۔
نومبر 2020ء میں پاکستان آرمی نے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی تھی۔ ترقی پانے والے جنرلز میں میجر جنرل حسن اظہر، میجر جنرل اظہر حیات، میجر جنرل آصف غفور، میجر جنرل سلیم فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی خان اور میجر جنرل محمد علی شامل تھے۔
آصف غفور پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ رہے۔ ان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تعینات کرنے کے بعد انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا تھا۔