انسانوں کو خرید کر حکومت بنانے والے قیامت کے دن کا کیسے سامنا کریں گے؟ مولانا طارق جمیل

01:36 PM, 8 Aug, 2022

نیا دور
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ انسانوں کوخرید کرحکومت بنانے والےقیامت کے دن کا کیسے سامنا کریں گے؟ انہیں یاد ہی نہیں کہ مرنا بھی ہے، موت کے بعد زندگی بھی ہے، اس طرح زندگی گزار رہے ہیں کہ جیسے آخرت کوئی نہ ہو۔

بول نیوز کو دئیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ہوشربا مہنگائی کے باعث زندگی کا پہیہ چلانا مشکل ہو گیا ہے، غریبوں کی آہیں ان حکمرانوں کا ستیاناس کر دیں گی۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ بروز قیامت وزیر، حکمران، بادشاہ اور ججوں کو ہاتھ باندھ کر اللہ کے حضور پیش کیا جائے گا، اللہ پوچھے گا کہ حکومت، وزارت اور عدالت میں کیا کیا؟ فیصلے صحیح نہ ہوئے تو یہ لوگ بندھے ہاتھوں کے ساتھ جہنم میں جائیں گے۔

https://twitter.com/iamowaisnoorani/status/1556601061300920322?s=20&t=Thx-SdPvIONdfHS9nBo-Ng

ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کو خرید کرحکومت بنانے والے قیامت کے دن کا کیسے سامنا کریں گے؟ دھوکے سے حکومت بنانے والے کیا اللہ کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہیں ؟ یہ لوگ چند ٹکوں پر بائیس کروڑ عوام کو ذلیل وخوار کرتے رہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا تھا اس ملک کیساتھ کھلواڑ نہ کیا جائے،سیاست دان ملک کی بھلائی کا سوچے اور سنجیدگی کیساتھ اس ملک کیساتھ وفاداری کرے۔

مولانا طارق جمیل نے سیاستدانوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائے، غریبوں کی چیخیں ہے، عوام کو کھاد، اسپرے اور پیٹرول نہیں مل رہا۔
مزیدخبریں