'عمران خان کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے ریلیف ملتا دکھائی نہیں دے رہا'

حفیظ شیخ نگران وزیر اعظم بنیں گے اور پانچ چھ مہینے وزیر اعظم رہیں گے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ اپنی طرز کا منفرد الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ پنجاب اور کے پی میں چھ ماہ سے نگران حکومتیں چل رہی ہیں اور ابھی بھی کوشش ہو رہی ہے کہ عام انتخابات کو آگے لے جایا جائے۔

09:55 PM, 8 Aug, 2023

نیا دور
Read more!

پی ٹی آئی اب مین سٹریم کی پارٹی نہیں رہے گی اور چھوٹا سا کلٹ بن کے رہے گی۔ عمران خان کے بعد آنے والے دنوں میں شاہ محمود قریشی کے خلاف بھی ایک بغاوت ہونے جا رہی ہے۔ عمران خان کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ کی جانب سے کسی قسم کا غیر معمولی ریلیف نہیں ملتا دکھائی دے رہا، عمران خان جیل میں ہی رہیں گے۔ یہ کہنا ہے مرتضیٰ سولنگی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں اعجاز احمد نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں جو اپیل دائر کی گئی ہے اس کا مستقبل خاص روشن نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس عدالت میں لڑا ہی نہیں تو وہ اب اس فیصلے کی اچھائیوں اور برائیوں پر کس طرح بات کر سکتے ہیں۔ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں میں چار ماہ سے زیادہ وقت لگے گا۔

سجاد انور کے مطابق میرا خیال ہے حفیظ شیخ نگران وزیر اعظم بنیں گے اور پانچ چھ مہینے وزیر اعظم رہیں گے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ اپنی طرز کا منفرد الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ پنجاب اور کے پی میں چھ ماہ سے نگران حکومتیں چل رہی ہیں اور ابھی بھی کوشش ہو رہی ہے کہ عام انتخابات کو آگے لے جایا جائے۔ چیف جسٹس بندیال عمران خان کو بچانے کی کوئی نہ کوئی کوشش ضرور کریں گے اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو اگلے چار پانچ روز میں ضمانت مل جائے گی۔

پروگرام کے میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں