ڈیرہ اسماعیل خان: صحافی قیس جاوید کو گھس کر قتل کردیا گیا

07:31 AM, 8 Dec, 2020

نیا دور

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے مقامی صحافی قیس جاوید کو قتل کردیا۔


پولیس کے مطابق مدینہ کالونی میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، گولی قیس جاوید کے پیٹ میں لگی جس سے وہ زخمی ہوگئے۔ زخمی قیس جاوید کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا جارہاتھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔


قیس جاوید 10 سال تک جیو نیوز کے کیمرہ مین رہے اور اب اپنے ویب چینل ’عہد نامہ‘ کیلئے کام کرتے تھے۔ صحافی  قیس جاوید کا تعلق مسیحی برادری سے تھا۔


کہا جارہا ہے کہ انہوں نے مقامی جرگے کے خلاف خبر لگائی جس کی بنا پر انہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔


دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات میاں افتخار نے صحافی قیس کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

مزیدخبریں