فرانس سے تعلقات منقطع: وزیر اعظم نے شاہ محمود کو مسلم امہ سے مشاورت کا ٹاسک سونپ دیا

12:17 PM, 8 Dec, 2020

نیا دور

وزیراعظم عمران خان نے فرانس سے تعلقات ختم کرنےکے معاملے پر مسلم امہ سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسلامی ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ممالک سے رابطوں کے بعد وفاقی کابینہ کو آگاہ کریں گے۔


گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر درخواست پر عدالت نے معاملہ کابینہ اجلاس میں زیر بحث لانے کی ہدایت کی تھی۔ عدالت نےعملدرآمد رپورٹ کل طلب کررکھی ہے۔
مزیدخبریں