وزیر اعظم عمران خان نے پی ڈی ایم تحریک کے پیچھے عالمی سازشی پلان کا عندیہ دے دیا

03:08 PM, 8 Dec, 2020

نیا دور
استعفوں سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ میں اپوزیشن سے زیادہ پر اعتماد ہوں، اپوزیشن ہمیں الجھانا چاہتی ہے جو جو استعفیٰ دے گا، اس حلقے میں ضمنی انتخابات کرادیں گے، استعفے دینا اپوزیشن کا حق ہے تاہم این آر او اور کرپشن کے علاوہ حکومت اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر بھی جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیچھے بھی کوئی سورس ہے

ان کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کوآج ختم کردیں، اپوزیشن اسمبلیوں میں آکربیٹھ جائےگی، کرپٹ پولیٹیکل ایلیٹ نظام نہیں چلنے دی رہی لیکن یہ نظام چلےگا، ہمیں پتاہےکہ مشکل وقت ہے لیکن مجھے یہ بھی پتاہےکہ جیت میری ہوگی۔ 

وزیراعظم نے ایڈیٹرز  کو بتایا کہ چند ملکی اتحاد پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتا، عراق میں جو کچھ ہوا وہ بھی اسی وجہ سے ہوا، سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پیدا کرکےانہیں کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سارے عمل کے پیچھے ایک پورا پلان موجود ہے۔


وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر بھی جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیچھے بھی کوئی سورس ہے ، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، سول ملٹری تعلقات بہت اچھےہیں،ہم ایک پیج پرہیں ۔
مزیدخبریں