31 دسمبر تک تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے استعفے پارلیمانی رہنماؤں کو جمع کرادینگے: فضل الرحمٰن کا اعلان

03:35 PM, 8 Dec, 2020

نیا دور
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آج پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا تمام سربراہان نے اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے۔

آصف ذرداری، اختر مینگل اور نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ سب نے عزم کے ساتھ اعلان کیا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں کی جلسہ ہوگا۔ حکومت نے کوئی رکاوٹ ڈالی تو ملتان سے بھی کہیں زیادہ برا حشر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج جعلی وزیراعظم نے کچھ ایسی باتیں کیں جیسے وہ نشے میں ہوں۔ اب وہ ہم سے ڈائیلاگ نہیں بلکہ این آر او مانگ رہے ہیں۔ 31 دسمبر کو تمام ممبران قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے استعفے پارلیمانی رہنماؤں جمع کرادینگے۔

سندھ سمیت تمام اسمبلیوں کے استعفے جمع کروائے جائیں گے۔ کل سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پہیہ جام ہڑتال، ریلیوں کو حتمی شکل دی جائیگی۔
مزیدخبریں