تاہم اس سرگرم ماحول میں ملوث تمام حصہ داروں کے مفادات اس قدر زیادہ ہو چکے ہیں کوئی بھی پیچھے ہٹنےکو تیار نہیں بلکہ خبریں یہ ہیں کہ کسی بھی حد پر جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
اب سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز کو اطلاع دی گئی ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقوں میں انہیں جان سے مارنے کی سازش ہو رہی ہیں۔
مریم نواز شریف کو اُن کے کسی بہی خواہ نے اطلاع دی ہے کہ انتہائی اعلیٰ سطح پر اُن کو جان سے مار دینے کی سازش سوچی جا رہی ہے، اُنہیں شک ہے کہ اُنہیں فضائی حادثے میں پار لگانے یا پھر سازش سے ہٹا دینے کے بارے میں باتیں کی جا رہی ہیں۔
سہیل وڑائچ یہ لکھتے ہیں مریم نواز اِس طرح کی اطلاعات کو صرف دھمکی نہیں بلکہ حقیقت پر مبنی سمجھنے میں حق بجانب ہیں، جب ماحول ہی شک اور سازش کا ہو تو ایسے میں مریم نواز شک کو حقیقت کیوں نہ سمجھیں؟